نئی دہلی،26دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)خواتین باکسر کے سابق قومی کوچ انوپ کمار نے پیشہ ورانہ باکسر کو ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ہندوستانی باکسنگ کونسل(آئی بی سی) کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ہندوستانی خاتون باکسر کو تربیت دینے کی ذمہ داری اب انوپ کمار کی جگہ اب گربکش سنگھ سندھو کو مل گئی ہے۔انوپ کمار اس طرح امریکی ٹرینر کو چلو کے ساتھ جڑ جائیں گے جنہیں آئی بی سی سی نے ادارے کی طرف سے جوڑے گئے باکسر کو تربیت دینے کے لیے لایا گیا تھا۔انوپ کمار اب خواتین باکسر کو تربیت دیں گے جس میں ایشیائی کھیلوں کے کانہ تمغہ یافتہ ایل سریتا دیوی بھی شامل ہیں۔سریتا روہتک میں بھارتی کھیل اتھارٹی کی قومی باکسنگ اکیڈمی میں 30دن کے ٹریننگ کیمپ میں شامل ہونے والے 40باکسر میں شامل ہیں۔کیمپ 27دسمبر سے شروع ہوگا۔
کیمپ کے تکنیکی ڈائریکٹر چلو نے کہا کہ پیشہ ورانہ باکسنگ مختلف ہے،پچھلی کامیابیاں، قابلیت اور کامیابیوں کے علاوہ باکسر کو بطور پیشہ ور بننے کے لیے کافی کچھ سیکھنے اور بہت کچھ چھوڑنے کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ماضی میں بھی کہا کہ ہندوستان میں باصلاحیت باکسر کا بڑادستہ ہے،آپ کو اس قابلیت پر نگاہ رکھنے کی ضرورت ہے جس میں ہندوستان سے دنیا کو اگلا اوانڈر ہولی فیلڈ دینے کی صلاحیت ہے۔